0
Friday 4 Nov 2016 22:46

پرویزخٹک کیخلاف قومی اسمبلی میں آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی قرارداد جمع

پرویزخٹک کیخلاف قومی اسمبلی میں آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی قرارداد جمع
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے قومی اسمبلی میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی قرارداد جمع کرائی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار، علی رضا عابدی، سلمان بلوچ اور خالد مقبول صدیقی سمیت دیگر کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویزخٹک کے خلاف قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں قرارداد جمع کرائی گئی ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے غیرذمہ دارانہ بیانات دیے، ان بیانات سے صوبائیت اور بین الاصوبائی نفرتیں بڑھانے کی کوشش کی گئی، انہوں نے ملکی سالمیت اور سیکیورٹی کے خلاف قابل مذمت دھمکیاں دیں، اس لئے ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ پرویز خٹک کو وزارت اعلیٰ اور صوبائی اسمبلی کی رکنیت سے نااہل کیا جائے اوران کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جائے۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے پرویز خٹک کے خلاف سندھ اسمبلی میں بھی قرارداد جمع کرائی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 580987
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش