QR CodeQR Code

لاہور ہائیکورٹ، ریمنڈ ڈیوس کیس میں امریکہ کو فریق بنانے کی درخواست مسترد

8 Mar 2011 00:31

اسلام ٹائمز:لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اعجاز احمد چودھری نے سماعت کے دوران قرار دیا ہے کہ امریکی حکومت پاکستانی عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی، ابھی تک عدالت کے سامنے ریمنڈ ڈیوس کو استثنیٰ دینے سے متعلق کسی نے رجوع نہیں کیا اس لئے امریکہ کو مقدمے میں فریق بنانے کی ضرورت نہیں


لاہور:اسلام ٹائمز-لاہور ہائی کورٹ نے امریکہ کو ریمنڈ ڈیوس کیس میں فریق بنانے اور مقدمہ عالمی عدالت انصاف میں لے جانے سے روکنے کی درخواست مسترد کر دی۔ پیر کو لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اعجاز احمد چودھری نے ریمنڈ ڈیوس استثنیٰ کیس میں مقامی وکیل اسد صدیق کی جانب سے دائر متفرق درخواستوں کی سماعت کی جن میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ ریمنڈ ڈیوس کو استثنیٰ دینے سے متعلق امریکی سفارتخانے کے ذریعے امریکی حکومت کو فریق بنایا جائے اور امریکہ کو مقدمہ عالمی عدالت انصاف میں لے جانے سے روکا جائے۔
لاہور ہائی کورٹ نے سماعت کے دوران قرار دیا ہے کہ امریکی حکومت پاکستانی عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی ابھی تک عدالت کے سامنے ریمنڈ ڈیوس کو استثنیٰ دینے سے متعلق کسی نے رجوع نہیں کیا اس لئے امریکہ کو مقدمے میں فریق بنانے کی ضرورت نہیں۔ عدالت نے مزید کہا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کا معاملہ عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کے حوالے سے ابھی صرف افواہیں گردش کر رہی ہیں اس حوالے سے کوئی دستاویز موجود نہیں۔ عدالت نے دونوں درخواستیں ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیں۔


خبر کا کوڈ: 58100

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/58100/لاہور-ہائیکورٹ-ریمنڈ-ڈیوس-کیس-میں-امریکہ-کو-فریق-بنانے-کی-درخواست-مسترد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org