QR CodeQR Code

پرویز رشید کی سینیٹ اجلاس میں آمد، ارکان نے ڈسک بجا کر پرتباک استقبال کیا

5 Nov 2016 00:23

اسلام ٹائمز: سینیٹ اجلاس سے خطاب میں رضا ربانی کا کہنا تھا کہ ججز کے خلاف تحقیقات آرٹیکل 209 کے تحت ہوتی ہیں، اسی طرح فوج سمیت ہر ادارے میں تحقیقات کا اپنا نظام موجود ہے۔ اگر پرویز رشید کے خلاف کوئی تحقیقات ہونی ہیں تو وہ سینیٹ کی اخلاقیات کمیٹی کے ذریعے ہونی چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ چند روز پہلے مستعفی ہونے والے وفاقی وزیر پرویز رشید کی سینیٹ اجلاس میں آمد پر ارکان نے ڈسک بجاکر ان کا پرتباک استقبال کا۔ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ عہدہ آنی جانی چیز ہے، پورا ایوان آپ کے ساتھ کھڑا ہے۔ اپنے ریمارکس میں چئیرمین رضا ربانی نے پیغام دیا کہ ججز کے خلاف تحقیقات آرٹیکل 209 کے تحت ہوتی ہیں۔ اسی طرح فوج سمیت ہر ادارے میں تحقیقات کا اپنا نظام موجود ہے۔ اگر پرویز رشید کے خلاف کوئی تحقیقات ہونی ہیں تو وہ سینیٹ کی اخلاقیات کمیٹی کے ذریعے ہونی چاہئیں۔ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ پرویز رشید چاہیں تو یہ معاملہ اٹھا سکتے ہیں کہ ان کے خلاف تحقیقات سینیٹ کے اپنے رولز کے مطابق ہوں۔ یاد رہے کہ پرویزرشید سے قومی سلامتی کے اجلاس سے متعلق خبر لیک ہونے کے معاملے پر اطلاعات و نشریات کا قلمدان واپس لے لیا گیا تھا۔ یہ خبر 6 اکتوبر ڈان نیوز پیپر میں چھپی تھی۔ اس حوالے سے وزیر داخلہ کی سربراہی میں ایک تحقیقاتی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جس میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کی نمائندگی موجود ہے۔ فوج کی جانب سے اس معاملے پر سخت تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 581019

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/581019/پرویز-رشید-کی-سینیٹ-اجلاس-میں-ا-مد-ارکان-نے-ڈسک-بجا-کر-پرتباک-استقبال-کیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org