0
Friday 4 Nov 2016 22:30

سانحہ گڈانی، وزیر پورٹس اینڈ شپنگ نے حکومتی غفلت کا اعتراف کر لیا

سانحہ گڈانی، وزیر پورٹس اینڈ شپنگ نے حکومتی غفلت کا اعتراف کر لیا
اسلام ٹائمز۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سانحہ گڈانی میں بیس جانیں چلی گئیں، لیکن یہ تعداد بھی حتمی نہیں۔ دنیا کامران خان کے ساتھ میں معاملہ اٹھایا گیا تو وزیر پورٹس اینڈ شپنگ نے بھی خدشات کی تصدیق کر دی، کہتے ہیں کہ ہلاکتیں بیس سے زیادہ ہوسکتی ہیں، کہیں انٹری نہیں، کسی کو معلوم نہیں کہ کتنی لیبر اندر گئی، جو اندر تھے سب ختم ہوگئے۔ حاصل بزنجو نے سانحہ کے حوالے سے حکومتی غفلت کا اعتراف کیا۔ ساتھ ہی ساتھ شپ بریکنگ کمپنیوں کو بھی الزام دیا، کہتے ہیں کمپنیوں نے اودھم مچایا ہوا ہے، ہماری بھی کوتاہی ہے، سب ذمہ دار ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ معاملہ صوبائی حکومت کا ہے، بلوچستان حکومت کو معاملے کو از سر نو دیکھنا ہوگا، وفاق ماڈل بنا کر دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے کمیٹی بنا دی ہے، جب تک ماڈل نہیں بنتا، کام نہیں کرنے دیں گے۔ دوسری جانب منگل کے روز لگنے والی آگ کی تحقیقات کے لئے وزیراعظم کی ہدایت پر اعلٰی سطح کا وفد بھی گڈانی پہنچ گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 581032
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش