0
Saturday 5 Nov 2016 14:31

کراچی، انسداد دہشتگردی عدالتوں سے 849 مقدمات سیشن کورٹ منتقل

کراچی، انسداد دہشتگردی عدالتوں سے 849 مقدمات سیشن کورٹ منتقل
اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائی کورٹ کی ہدایت پر انسداد دہشت گردی کی عدالتوں سے 849 مقدمات سیشن کورٹ میں منتقل کر دیئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کی ہدایت پر کراچی سے انسداد دہشت گردی کی 8 عدالتوں میں زیر سماعت 849 مقدمات سیشن کورٹ منتقل کر دیئے گئے ہیں، منتقل کئے گئے مقدمات پولیس مقابلہ، اقدام قتل، غیر قانونی اسلحہ اور جلاؤ گھیراؤ کی دفعات کے تحت قائم تھے۔ سب سے زیادہ مقدمات انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 9 سے منتقل کئے گئے ہیں، جن کی تعداد 161 ہے، جبکہ کورٹ نمبر 1 سے 61 مقدمات سیشن کورٹ منتقل کئے گئے۔ مقدمات کی منتقلی کی رپورٹ آج سپریم کورٹ کے جسٹس امیر ہانی مسلم کو بھی پیش کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 581119
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش