0
Saturday 5 Nov 2016 17:28

ڈی آئی خان پولیس کی ماہ اکتوبر میں کارکردگی رپورٹ

ڈی آئی خان پولیس کی ماہ اکتوبر میں کارکردگی رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے ماہ اکتوبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ ڈیرہ پولیس نے ماہ اکتوبر میں زیر قیادت یاسر آفریدی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان تمام ضلع میں جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کے خلاف 19 سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیے۔ ان آپریشنز کے دوران پانچ مجرم اشتہاری سیمت 58 مشکوک افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 34 غیر قانونی ہتھیار، 629 کارتوس، 70 کلو گرام منشیات برآمد کی۔  پولیس نے 2166 گھر اور 364 ہوٹلز کو چیک کرکے سکیورٹی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 42 مقدمات درج کیے۔ ضلع بھر میں 993 سکولوں کو چیک کرکے 13 سکولوں کو ہدایات جبکہ 01 سکول کو سکیورٹی نہ ہونے پر سکول کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔ ضلع بھر کے 349 مقامات پر SNAP چیکنگ کے ذریعے 209 مشکوک افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 56 غیر قانونی ہتھیار اورکارتوس 246 اور 22 مجرمان اشتہاری گرفتار کیے۔

پولیس نے 1615حساس مقامات و بس اڈہ جات کو ماہ اکتوبر کے دوران چیک کرکے سکیورٹی انتظامات ناقص ہونے کی بناء پر 08 حساس مقامات پر مقدمہ درج کیے جبکہ لاؤڈ سپیکر کے غلط استعمال پر 29 مقدما ت درج کیے گئے۔ ٹریفک پولیس نے ماہ اکتوبر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 6783 چالان کیے۔ ڈی پی او ڈیرہ یاسر آفریدی نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس اور سکیورٹی اداروں کی محنت کی وجہ سے علاقہ کا امن بحال ہوا، پولیس نے آنیوالے چیلنجز کیلئے اپنے آپ کو تیار کرلیا ہے۔ قیام امن کیلئے پولیس کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی۔ پولیس نے ماہ اکتوبر کے حوالے سے اپنی کارکردگی رپورٹ تو جاری کی ہے مگر مجرموں کی کارگزاری بیان نہیں کی گئی، کہ جس سے پتہ چلے ماہ اکتوبر میں کتنے گھروں میں ڈکیتی، چوری، قتل، اقدام قتل کے واقعات پیش آئے۔
خبر کا کوڈ : 581180
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش