0
Saturday 5 Nov 2016 17:42

صوابی، بڑے بھائی کی فائرنگ سے چھوٹا بھائی جاں بحق

صوابی، بڑے بھائی کی فائرنگ سے چھوٹا بھائی جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں بھائی نے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول صوابی خاص کے قریب بھائی نے اپنے ہی سگے بھائی پر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول صوابی کے ساتھ روید علی نامی شخص نے اپنے ہی سگے بھائی مظہر علی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزم روید علی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ پولیس تھانہ صوابی نے ملزم روید علی ولد شیر آمان سکنہ عنایت خیل صوابی خاص کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
خبر کا کوڈ : 581184
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش