0
Saturday 5 Nov 2016 21:31

مقبوضہ کشمیر، مزاحمتی ہڑتال کے 120ویں روز شہر سرینگر میں مظاہرے

مقبوضہ کشمیر، مزاحمتی ہڑتال کے 120ویں روز شہر سرینگر میں مظاہرے
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں مزاحمتی ہڑتال کے 120ویں روز شہر سرینگر ابل پڑا جبکہ مبینہ طور پر قابض فورسز کی طرف سے ایک نوجوان کو زیر حراست زہر دیکر ہلاک کرنے کے خلاف آج احتجاجی مظاہرے ہوئے، جس کے دوران قابض فورسز نے جنازے پر بھی ٹیر گیس شیلنگ کی۔ اس دوران جنوبی و شمالی مقبوضہ کشمیر میں بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رہا، جس کے نیتجے میں دن بھر 50 افراد زخمی ہوئے۔ اسکمز اسپتال سرینگر میں گذشتہ کئی دنوں سے بستر مرگ پر لیٹا نوجوان آخرکار آج صبح موت کی غوش میں سو گیا۔ اہل خانہ کے مطابق مذکورہ نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرکے زہر دیا اور بعد میں نیم مردہ حالت میں ایک نالی میں پھینک دیا تھا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ قیصر احمد گذشتہ جمعرات کو اچانک لاپتہ ہوا، جبکہ اس روز شالیمار سرینگر میں محرم الحرام کے حوالے سے تعزیتی جلوس برآمد کیا جانا تھا اور علاقے میں سخت ترین بندشیں عائد کی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں غیر یقینی ماحول اور تناؤ تھا جبکہ قابض فورسز اور پولیس نے کئی بار نوجوانوں کا تعاقب بھی کیا۔ قیصر احمد کو مزار شہداء میں سپرد خاک کرنے کیلئے جب لے جایا جا رہا تھا تو قابض فورسز اور پولیس کی بھاری جمعیت نمودار ہوئی اور انہوں نے اسلام و آزادی کے حق میں نعرہ بازی کرنے والے لوگوں پر قہر انگیز ٹیر گیس شیلنگ کی، جس کے نتیجے میں 40 افراد زخمی ہوئے۔ ادھر مزاحمتی قیادت کی کال پر 120ویں روز شہر سرینگر سمیت مقبوضہ کشمیر بھر میں دکانات، کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے متواتر بند رہنے کے برعکس صبح تا شام شاہراہوں اور سڑکوں پر نجی گاڑیوں اور آٹو رکھشا کی آوا جاہی دن بھر جاری رہی۔
خبر کا کوڈ : 581208
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش