0
Saturday 5 Nov 2016 15:32

بلوچستان کے علاقے مچھ میں ایف سی اور حساس اداروں کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے علاقے مچھ میں ایف سی اور حساس اداروں کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ ایف سی اور حساس اداروں نے بلوچستان کے علاقے مچھ میں کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ایف سی ترجمان کے مطابق ایف سی اور حساس اداروں نے مچھ کے علاقے آب گم مشکاف جیل میں کارروائی کی تو مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جوابی فائرنگ میں بلوچ مسلح کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جن کے قبضے سے 3 ایس ایم جی، 4 دیسی ساختہ بم اور تخریب کاری کا دیگر مواد برآمد ہوا۔ ایف سی ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد 7 اور 16 اکتوبر کو ٹرین حملوں میں ملوث تھے۔ ان واقعات میں متعدد مسافر جانبحق اور زخمی ہوئے تھے۔
 
خبر کا کوڈ : 581249
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش