0
Sunday 6 Nov 2016 02:40

بعض عناصر شیعہ و سنی فسادات کی کوشش کر رہے ہیں، سکیورٹی ادارے توجہ دیں، شاہ اویس نورانی

بعض عناصر شیعہ و سنی فسادات کی کوشش کر رہے ہیں، سکیورٹی ادارے توجہ دیں، شاہ اویس نورانی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا ہے کہ دھرنے سے یو ٹرن لینے والے دس سال پیچھے چلے گئے ہیں، ہم یہ سمجھ رہے تھے کہ احتساب کا نیا دور شروع ہونے والا ہے مگر اب شک ہو رہا ہے کہ کہیں تمام فریقین میں مک مکا نہ ہوگیا ہو، جس سطح کی ہیرا پھیری ہے، اس سطح پر عام آدمی کی سوچ کیسے جا سکتی ہے، بلاول ایسے برتاؤ کر رہے ہیں جیسے ان کے کنبے میں سب حاجی اور متقی لوگ ہیں، پانامہ اور براہماس میں سے سب سے زیادہ پیپلز پارٹی کے لوگ لیک ہوئے ہیں، ہم حقیقی احتساب کا مطالبہ کرتے ہیں اور اسی لئے ہماری جدوجہد صاف و شفاف نظام کے نفاذ کی علمبردار ہے، ملک کی تمام سیکولر اور لبرل جماعتوں کو معلوم ہے کہ اگر ملک میں نظام مصطفٰی (ص) کا نفاذ ہوگیا تو پھر کوئی ملک کا ایک روپیہ بھی آف شور کمپنی میں نہیں لگا سکے گا، ملک کے تمام بڑے چور حقیقت میں ایک پلیٹ فارم پر موجود ہیں، کارکنوں اور عوام کو مصروف رکھنے کے لئے دھرنے، مظاہرے اور ریلیاں منعقد کی جا رہی ہیں، ہماری مکمل توجہ اگلے انتخابات کی تیاری پر مرکوز ہے۔ کراچی ڈویژن کے ذمہ داران و کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے شاہ اویس نورانی نے کہا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی نئی لہر تشویشناک ہے، بعض عناصر شیعہ و سنی فسادات کی کوشش کر رہے ہیں، سکیورٹی ادارے اس پر توجہ دیں کہ مسلسل آپریشن، چھاپے اور کارروائیوں کے باوجود بھی کون سے عناصر ہیں، جو جب چاہیں، جہاں چاہیں، قتل و غارت گری کرسکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 581291
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش