QR CodeQR Code

کراچی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک شیعہ جوان شہید، 1 زخمی

6 Nov 2016 02:56

اسلام ٹائمز: نیو رضویہ سوسائٹی کے قریب دو موٹر سائیکل پر سوار چار دہشتگردوں نے کار پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں کار سوار شیعہ جوان کامران کاظمی شہید، جبکہ ان کے ساتھی زخمی ہوگئے۔ کار سوار افراد نیو رضویہ سوسائٹی میں مجلس عزا سے شرکت کے بعد واپس اپنے گھر جا رہے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے نیو رضویہ کے قریب موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں کی کار پر فائرنگ سے شیعہ جوان کامران کاظمی شہید جبکہ انکے ساتھی زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی شہر کے علاقے نیو رضویہ سوسائٹی کے قریب دو موٹر سائیکل پر سوار چار دہشتگردوں نے کار پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں کار سوار شیعہ جوان کامران کاظمی شہید، جبکہ ان کے ساتھی زخمی ہوگئے۔ شہید اور زخمی ہونے والوں کو ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال اوجھا کیمپس منتقل کیا گیا۔ کار سوار افراد نیو رضویہ سوسائٹی میں مجلس عزا سے شرکت کے بعد واپس اپنے گھر جا رہے تھے۔


خبر کا کوڈ: 581293

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/581293/کراچی-میں-دہشتگردوں-کی-فائرنگ-سے-ایک-شیعہ-جوان-شہید-1-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org