0
Sunday 6 Nov 2016 05:26

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف پانامہ لیکس کے معاملہ میں سرخرو ہوں گے، محمود انور ڈھڈی

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف پانامہ لیکس کے معاملہ میں سرخرو ہوں گے، محمود انور ڈھڈی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن سرگودہا کے رہنما محمود انور ڈھڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک و قوم کی قسمت کے فیصلے دھرنوں کی بجائے مقتدر ایوانوں میں ہونے چاہئیں۔ سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے رہنما کا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنے اداروں پر اعتماد کریں اور انہیں ملک کی ترقی کے عمل میں شامل کرتے ہوئے بااختیار بنائیں تاکہ ہمارا شمار بھی جمہوری اقوام میں کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف پانامہ لیکس کے معاملہ میں سرخرو ہوں گے۔ انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف کا دامن صاف ہے، ماضی میں بھی ان کا احتساب ہوچکا ہے اب بھی و ہ سرخرو ہوں گے، پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے سفر سے خوفزدہ عناصر کا ان پر الزامات لگانا خود ایسے عناصر کی سیاسی موت کا باعث بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ قوم پہلے ہی عمران خان کی احتجاجی سیاست کو مسترد کر چکی ہے، ایم ایس ایف کے نوجوان مسلم لیگ ن کا ہراول دستہ ہیں، کسی کو بھی مسلم لیگ ن کی قیادت کے خلاف سازشیں کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستانی معیشت ترقی کی سیڑھی چڑھنے کیلئے کوشاں ہے، مگر منفی سیاست کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کے بارے میں اچھا تاثر نہیں جارہا اور بیرونی سرمایہ کار سمجھ رہے ہیں کہ اس ملک میں کاروبار کرنا مشکل ہے لہذا سیاستدانوں کو چاہئے کہ وہ مہذب سیاست کو پروان چڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ بیرونی سرمایہ کاروں کو مثبت پیغام جائے اور وہ یہاں سرمایہ کاری کریں۔
خبر کا کوڈ : 581296
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش