0
Sunday 6 Nov 2016 14:06

فیصل رضا عابدی 19 نومبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

فیصل رضا عابدی 19 نومبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
اسلام ٹائمز۔ سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو 19 نومبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل رضا عابدی کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے فیصل رضا عابدی کو 19 نومبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ کراچی پولیس نے پٹیل پاڑہ میں ہلاک ہونے والے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے کارکنان کے قتل میں گرفتاری کیلئے فیصل رضا عابدی کے گھر چھاپہ مارا، تو تلاشی کے دوران مختلف اقسام کے 5 ہتھیار بھی برآمد ہوئے، جن میں سے چار لائسنس شدہ نکلے، جبکہ ایک ایس ایم جی لا لائسنس فراہم نہیں کیا جا سکا، جس پر پولیس نے غیر قانونی ایس ایم جی برآمد ہونے پر سرکار کی مدعیت میں سچل تھانے میں مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لائسنس یافتہ اسلحے کی جانچ پڑتال کیلئے صوبائی وزارت داخلہ اور وفاقی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پٹیل پاڑا میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے دو کارکنان کی ہلاکت میں سہولت کاری کے الزام میں فیصل رضا عابدی کے خلاف تھانہ جمشید ٹاون میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور پولیس نے اس سلسلے میں فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔
خبر کا کوڈ : 581361
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش