0
Sunday 6 Nov 2016 16:50

فیصل رضا عابدی کا کسی کالعدم تنظیم سے کوئی تعلق نہیں، ندا فیصل عابدی

فیصل رضا عابدی کا کسی کالعدم تنظیم سے کوئی تعلق نہیں، ندا فیصل عابدی
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر سید فیصل رضا عابدی کی اہلیہ سیدہ ندا عابدی نے کہا ہے کہ انہیں اور ان کے شوہر کو جان کا خطرہ ہے، چیف آف آرمی سٹاف اور وزیراعظم انہیں انصاف فراہم کریں۔ لاہور پریس کلب میں اپنی والدہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا میرے شوہر فیصل رضا عابدی نے پیپلز پارٹی میں رہتے ہوئے بھی حکومت کی بیڈ گورننس پر تنقید کی۔ اُن کا کسی مذہبی یا کالعدم تنظیم سے کوئی تعلق نہیں رہا اور نہ ہی ان کے پاس غیر قانونی اسلحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں لاہور میں اس لئے پریس کانفرنس کر رہی ہوں، کیونکہ کراچی میں میرے شوہر اور میرے اہلخانہ کی جان کو خطرہ ہے، مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی رہی ہیں، حکومت ہمیں تحفظ فراہم کرے۔ انہوں نے مزید کہا میرے شوہر نے اپنی ساری زندگی عوام کی خدمت کیلئے وقف کر دی ہے۔ انہوں نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق، سکیورٹی اداروں اور افواج پاکستان کے حق میں آواز بلند کی ہے، جس کی سزا آج ان کو مل رہی ہے، میری آرمی چیف اور وزیراعظم سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور میرے شوہر کا منٖصفانہ ٹرائل کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 581418
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش