0
Monday 7 Nov 2016 17:38

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ احمد اقبال رضوی کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ احمد اقبال رضوی کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب پولیس نے نمائش چورنگی پر احتجاجی دھرنے میں ریاستی جبر و مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ احمد اقبال رضوی کیخلاف لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے انہیں نیو رضویہ سوسائٹی سے گرفتار کرکے سولجر بازار تھانے منتقل کر دیا تھا، آج پولیس نے 10 ہزار روپے کے مچلکے کے عوض علامہ احمد اقبال رضوی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا، زرِ ضمانت جمع کرانے کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 581714
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش