0
Monday 7 Nov 2016 19:34

بیگناہ علما کی گرفتاریاں برداشت نہیں کی جائیں گی، سبطین سبزواری

بیگناہ علما کی گرفتاریاں برداشت نہیں کی جائیں گی، سبطین سبزواری
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کراچی میں علامہ مرزا یوسف حسین، مولانا احمد اقبال رضوی، سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی اور دیگر رہنماوں کی گرفتاریوں اور آپریشن کے دوران قرآن مجید اور دیگر مقدسات کی توہین کی شدید مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ انہوں نے لاہور میں شیعہ علما کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں مولانا قلب شاہانی اور دیگر بھی موجود تھے۔ علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ حکومت دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کی بجائے پُرامن علما اور شہریوں کو گرفتار کرکے نیشنل ایکشن پلان کو ناکام بنانے کی سازش کر رہی ہے، جو کہ شہدا کے خون کیساتھ غداری کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان دہشتگردوں سے ملاقاتیں کرتے اور انہیں تکفیری جلسے کرنے کی اجازت دے کر ان کے سہولت کار بن چکے ہیں، علامہ مرزا یوسف حسین جیسے پُرامن عالم دین کو محض بیلنس پالیسی کے تحت گرفتار کیا جاتا ہے تاکہ وہ دہشتگرد گروہ اور ان کے سرپرستوں کو مطمئن کرسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ علما کی گرفتاریاں برداشت نہیں کی جائیں گی، ملت جعفریہ کو دیوار سے لگانے کی ہر سازش ناکام بنا دیں گے۔ علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ علما کی گرفتاریوں اور کراچی کے امام بارگاہ میں مقدسات کی توہین اور علما کی گرفتاریوں پر تشویش پائی جاتی ہے، وزیراعظم نواز شریف نوٹس لیں اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 581756
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش