QR CodeQR Code

متنازع خبر کا معاملہ، حکومت نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی

7 Nov 2016 21:55

اسلام ٹائمز: ممبران میں صوبائی محتسب پنجاب نجم سعید، سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ سید طاہر شہباز کے علاوہ ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور تینوں ملکی ایجنسیوں آئی ایس آئی، ملٹری انٹیلی جنس اور آئی بی کا ایک ایک نمائندہ شامل ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ قومی سلامتی سے متعلق خبر کے معاملے پر وزارت داخلہ نے تحقیقاتی کمیٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سات رکنی کمیٹی کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا اے خان ہوں گے۔ ممبران میں صوبائی محتسب پنجاب نجم سعید، سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ سید طاہر شہباز کے علاوہ ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور تینوں ملکی ایجنسیوں آئی ایس آئی، ملٹری انٹیلی جنس اور آئی بی کا ایک ایک نمائندہ شامل ہوگا۔ یہ کمیٹی قومی سلامتی سے متعلق اجلاس کی خبر لیک ہونے کے معاملے کی تحقیقات کرے گی۔ یاد رہے کہ نون لیگ نے دو ہزار تیرہ میں بھی جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا کا نام نگران وزیراعلٰی کے لئے دیا تھا، جس کی پیپلزپارٹی نے مخالف کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 581783

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/581783/متنازع-خبر-کا-معاملہ-حکومت-نے-تحقیقاتی-کمیٹی-تشکیل-دیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org