0
Monday 7 Nov 2016 22:42

حکومت اور ریاستی ادارے محب وطن شہریوں کو ہراساں کرنے سے باز رہیں، علامہ شہنشاہ نقوی

حکومت اور ریاستی ادارے محب وطن شہریوں کو ہراساں کرنے سے باز رہیں، علامہ شہنشاہ نقوی
اسلام ٹائمز۔ خطیب مسجد باب العلم مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ حکومت اور ریاستی ادارے محب وطن اور پر امن شہریوں کو ہراساں کرنے سے باز رہیں، شیعہ آبادیوں میں چھاپوں اور پکڑ دھکڑ کا یکطرفہ سلسلہ جو کہ بددیانتی ہے اسے بند کیا جائے، کیونکہ محرم اور صفر کے دوران مجالس عزاء اور جلوسوں اور مساجد و امام بارگاہوں پر حملہ کرنیوالے اب تک قانون کی گرفت سے باہر ہیں اور جو لوگ کفر کے فتوے جاری کر کے مسلمانوں کے قتل کی دعوت دے رہے ہیں وہ سیکیورٹی اداروں کی دسترس سے باہر ہیں، جبکہ ان مدارس کی طرف کوئی نہیں دیکھتا جو کہ دہشت گردوں کی پرورش اور تربیت کرتے ہیں، لہٰذا شہر میں امن کے قیام کیلئے کالعدم مذہبی جماعتوں کے اصل دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے اور عدل و انصاف کے تقاضے پورے کیئے جائیں، ملت جعفریہ کے اسیروں کو رہا کیا جائے اور ہمارے شہیدوں کے قاتلوں کو بھی اتنی ہی پھرتی تندہی اور تیزی سے گرفتار کیا جائے جس طرح سادہ لوح عوام کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 581794
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش