0
Tuesday 8 Nov 2016 12:57

پاکستان سنی تحریک یوم اقبال کو ملک گیر یوم بیداریٔ ملت کے طور پر منائے گی، محمد ثروت اعجاز قادری

پاکستان سنی تحریک یوم اقبال کو ملک گیر یوم بیداریٔ ملت کے طور پر منائے گی، محمد ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ مصور پاکستان علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کی مناسبت سے ملک بھر میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم اقبال کو ملک گیر سطح پر یوم بیداریٔ ملت کے طور پر منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبال ؒ کے 139 ویں یوم ولادت پر ملک بھر میں فکر اقبال کانفرنسیں اور سیمینار منعقد کئے جائیں گے۔ سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال ؒکے فلسفہ خودی میں ہمارے تمام داخلی و خارجی مسائل کا حل موجود ہے، ملکی بقاء و سلامتی کے لیے قرآن و سنت کا نظام نافذ کرنا ہو گا جبکہ حالات پوری قوم کے اتحاد کے متقاضی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 581949
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش