0
Tuesday 8 Nov 2016 14:01

سندھ کے تعلیمی اداروں میں یومِ اقبالؒ کی مناسبت سے 9 نومبر کو تعطیل کا اعلان

سندھ کے تعلیمی اداروں میں یومِ اقبالؒ کی مناسبت سے 9 نومبر کو تعطیل کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم سندھ نے یوم اقبالؒ کی مناسبت سے 9 نومبر کو تعطیل کا اعلان کیا ہے، جس کا اطلاق تمام نجی، نیم سرکاری اور سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔  تفصیلات کے مطابق کل 9 نومبر بروزبدھ کو شاعر مشرق اور مصور پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کے یوم پیدائش کی مناسبت سے صوبے بھر کے سرکاری، نیم سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ تعلیمی اداروں میں تعطیل کا فیصلہ محکمہ تعلیم کے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں کئے گئے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ اسکولوں اور کالجز کی انتظامیہ کو ہدایت بھی دی گئی ہے کہ موجودہ حالات کی روشنی میں مصور پاکستان علامہ اقبالؒ اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے افکارکی ترویج کیلئے خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 581969
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش