QR CodeQR Code

بھارتی طیارے کی کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

8 Nov 2016 14:26

اسلام ٹائمز: سول ایوی ایشن کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پرواز کے پائلٹ نے مسافر کی طبعیت خراب ہونے پر جہاز اتارنے کی اجازت مانگی تھی، ایئرپورٹ حکام نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر طیارے کو لینڈ کرنے کی اجازت دے دی تھی، تاہم اس دوران مسافر دم توڑ گیا۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی ایئرلائن کے طیارے کو دوران پرواز ایک مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر جناح ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی، تاہم اس دوران مسافر دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی رات نئی دلی سے دوحہ جانے والی بھارت کی نجی ائیرلائن کی پرواز نے کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ سول ایوی ایشن کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرواز کے پائلٹ نے مسافر کی طبعیت خراب ہونے پر جہاز اتارنے کی اجازت مانگی تھی، ایئرپورٹ حکام نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر طیارے کو لینڈ کرنے کی اجازت دے دی تھی۔ پائلٹ کی جانب سے بتائی گئی صورت حال کے مطابق ایئرپورٹ انتظامیہ نے ڈاکٹروں کی ٹیم بھی تیار کر دی تھی، جیسے ہی طیارے نے لینڈ کیا، ڈاکٹروں نے سوہن سنگھ مسافر کا طبی معائنہ شروع کر دیا، تاہم تب تک وہ دم توڑ چکا تھا۔ طیارہ کچھ دیر رکنے کے بعد منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 581977

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/581977/بھارتی-طیارے-کی-کراچی-ائیرپورٹ-پر-ہنگامی-لینڈنگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org