QR CodeQR Code

کراچی، کالعدم لشکر جھنگوی کے مقامی امیر کا دوران تفتیش قتل کی 6 وارداتوں کا اعتراف

8 Nov 2016 15:27

اسلام ٹائمز: تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزم نے نیو کراچی، سرجانی ٹاؤن اور اجمیر نگری سمیت مختلف علاقوں میں 6 افراد کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے، دہشت گرد حافظ عمر افغانستان سے تربیت یافتہ ہے اور کراچی میں دہشت گردوں کے گروہ کا سربراہ بھی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی سے گرفتار کالعدم لشکر جھنگوی کے مقامی امیر حافظ عمر حیات نے دوران تفتیش قتل کی 6 وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔ تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزم نے نیو کراچی، سرجانی ٹاؤن اور اجمیر نگری سمیت مختلف علاقوں میں 6 افراد کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔ دہشت گرد حافظ عمر افغانستان سے تربیت یافتہ ہے اور کراچی میں دہشت گردوں کے گروہ کا سربراہ بھی ہے۔ ملزم نے دوران تفتیش 5 ساتھیوں کے نام اگل دیئے جن کی تلاش جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 581994

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/581994/کراچی-کالعدم-لشکر-جھنگوی-کے-مقامی-امیر-کا-دوران-تفتیش-قتل-کی-6-وارداتوں-اعتراف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org