QR CodeQR Code

سربراہ سعودی فضائیہ میجر جنرل محمد صالح العتیبی کی پاکستانی ہم منصب سے ملاقات

8 Nov 2016 16:43

اسلام ٹائمز: رائل سعودی فضائیہ کے وفد کو پاک فضائیہ کے پیشہ وارانہ کردار پر بریفنگ دی گئی، دورہ کے بعد کمانڈر رائل سعودی فضائیہ نےایئرچیف مارشل سہیل امان سے ملاقات کی، جس میں پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی فضائیہ کے سربراہ میجر جنرل محمد صالح العتیبی نے ایئر چیف مارشل سہیل امان سے ایئرہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی ہے، جس میں پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق، کمانڈر رائل سعودی فضائیہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ کے کردار کی تعریف کی، اس موقع پر ایئر چیف مارشل سہیل امان نے سعودی عرب کی ایوی ایشن اور فوجی تربیت کے میدان میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس سے قبل سعودی فضائیہ کے سربراہ نے وفد کے ہمراہ پاک فضائیہ ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، ائیر چیف مارشل سہیل امان نے مہمانوں کا استقبال کیا جبکہ پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے سعودی کمانڈر کو سلامی پیش کی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق رائل سعودی فضائیہ کے وفد کو پاک فضائیہ کے پیشہ وارانہ کردار پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر سعودی فضائیہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہیگا۔


خبر کا کوڈ: 582120

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/582120/سربراہ-سعودی-فضائیہ-میجر-جنرل-محمد-صالح-العتیبی-کی-پاکستانی-ہم-منصب-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org