QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا حکومت نے یوم اقبال پر عام تعطیل کا اعلان واپس لے لیا

8 Nov 2016 22:34

اسلام ٹائمز: وزارت داخلہ کیجانب سے یوم اقبال کے موقع پر عام تعطیل کا نوٹی فیکیشن سوشل میڈیا پر عام ہونے کے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں عام تعطیل کر اعلان کر دیا تھا، لیکن جب ترجمان وزارت داخلہ نے نوٹی فیکیشن کو جعلی قرار دیتے ہوئے اس کی انکوائری کا کہا تو خیبر پختونخوا حکومت نے بھی چھٹی کا اعلان واپس لے لیا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے یوم اقبال پر عام تعطیل کا اعلان کیا تھا، لیکن بعدازاں چھٹی کا اعلان واپس لے لیا۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے یوم اقبال کے موقع پر عام تعطیل کا نوٹی فیکیشن سوشل میڈیا پر عام ہونے کے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا تھا، لیکن جب ترجمان وزارت داخلہ نے نوٹی فیکیشن کو جعلی قرار دیتے ہوئے اس کی انکوائری کا کہا تو خیبر پختونخوا حکومت نے بھی چھٹی کا اعلان واپس لے لیا۔ دوسری جانب بلوچستان حکومت نے یوم اقبال پر تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے، تاہم سرکاری دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ اسی طرح سندھ حکومت نے بھی یوم اقبال پر صرف تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے، تاہم پنجاب حکومت نے اعلان کیا ہے کہ یوم اقبال پر کوئی چھٹی نہیں اور صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر میں کام معمول کے مطابق ہوگا۔ وزارت داخلہ نے 9 نومبر کو عام تعطیل کے حوالے سے میڈیا پر زیر گردش خبروں کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ یوم اقبال کے موقع پر کوئی چھٹی نہیں، جبکہ اس حوالے سے ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر جعلی نوٹی فیکیشن جاری کرنے والوں کے خلاف تحقیقات کے لئے ایف بی آئی سائبر کرائم سیل کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 582124

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/582124/خیبر-پختونخوا-حکومت-نے-یوم-اقبال-پر-عام-تعطیل-کا-اعلان-واپس-لے-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org