0
Wednesday 9 Nov 2016 08:02

بلوچستان، مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق،3 افراد اغوا

بلوچستان، مسلح افراد کی  فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق،3 افراد اغوا
اسلام ٹائمز۔ خضدار میں نامعلوم افراد نے تین افراد کو اغواء کر لیا۔ واقعہ کیخلاف لواحقین نے احتجاج کیا، ڈیرہ مراد جمالی مسلح افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے۔ ڈیرہ بگٹی میں فورسز کی کارروائی میں دو افراد گرفتار، قبضے سے اسلحہ برآمد کیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق، خضدار سے نامعلوم افراد نے تین افراد کو اغواء کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق خضدار کی تحصیل وڈھ کے علاقے کلی صالح محمد سے سرخ گاڑی میں سوار نامعلوم مسلح افراد نے تین افراد کو اغواء کرلیا اور فرار ہوگئے۔ مغویوں میں جاوید خان ولد فیض محمد مینگل، نعمت اللہ لانگو اور جاوید لانگو ساکنان کلی بارانزئی شامل ہیں۔ واقعہ کے بعد مغویوں کے رشتہ داروں نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے احتجاجاً بند کردیا اور مطالبہ کیا کہ ان کے رشتہ داروں کو فوری بازیاب کرایا جائے، بعد ازاں ایف سی سے مذاکرات کے بعد روڈ کو کھول دیا گیا۔ ڈیرہ مراد جمالی سٹی پولیس تھانہ کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد نے15پولیس کی گشتی ٹیم پرقومی شاہراہ پر بجلی گرڈ اسٹیشن اور سی این جی کے قریب اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں نصیرآباد پولیس کا حوالدار عیسیٰ خان بگٹی، پولیس کانسٹیبل بلند خان گولہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعہ کے بعد پولیس آفیسرز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، علاقہ کی ناکہ بندی کردی گئی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ ایف سی نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں واقع کندور میں کالعدم تنظیم بی آر اے کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ایک کمپاؤنڈ پر چھاپہ مار کر دو شرپسندوں کو گرفتار کر لیا جبکہ انکے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ ترجما ن کے مطابق ایف سی نے کاروائی کے دوران شرپسندوں کے زیر استعما ل چار ٹھکانے بھی مسمار کر دیئے، جبکہ گرفتار ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے ان سے تحقیقات جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 582161
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش