0
Wednesday 9 Nov 2016 13:30

لاہور، ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج 14 ویں روز بھی جاری، وزیراعلٰی ہاؤس کے سامنے دھرنے کا دوسرا روز

لاہور، ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج 14 ویں روز بھی جاری، وزیراعلٰی ہاؤس کے سامنے دھرنے کا دوسرا روز
اسلام ٹائمز۔ میو ہسپتال کے ینگ ڈاکٹرز مریض اور لواحقین پر تشدد کرنے والے دو ڈاکٹرز اور ایک نرس کی بحالی کیلئے گزشتہ چودرہ روز سے احتجاج کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز ینگ ڈاکٹرز نے میو ہسپتال سے ریلی نکالی اور مال روڈ کلب چوک پر آکر دھرنا دے دیا۔ دھرنے کے باعث مال روڈ پر ایک طرفہ ٹریفک بند کر کے دوسری جانب سے دو طرفہ ٹریفک کو راستہ دیا گیا ہے جس سے شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس دوران مظاہرین اور شہریوں میں تلخی کے واقعات بھی رونما ہوئے ہیں۔ احتجاجی مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ڈاکٹروں کے خلاف کارروائیاں بند کی جائیں جبکہ معطل کئے گئے 2 ڈاکٹرز کو فوری بحال کیا جائے۔ احتجاجی مظاہرین نے سیون کلب کے سامنے مال روڈ پر ٹائر جلائے اور مال روڈ سے ہوتے ہوئے وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دے دیا۔ واضح رہے کہ میو اسپتال کے دو ڈاکٹروں کو لواحقین کے ساتھ نامناسب سلوک پر انکوائری کے بعد معطل کیا گیا تھا، ینگ ڈاکٹرز ایسوی ایشن کے دوسرے دھڑے اور احتجاج میں شریک نہیں ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 582250
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش