QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے 10 مسافر جاں بحق، 14 زخمی

9 Nov 2016 15:39

اسلام ٹائمز: مسافروں سے بھری فلائنگ کوچ جس کی چھت پر بھی سواریاں تھیں، کوہ سلیمان سے درازندہ آرہی تھی کہ پہاڑ ی علاقہ میں اچانک فلائنگ کوچ کی بریک فیل ہوگئی، جسکے باعث گاڑی بے قابو ہوکر ہزاروں فٹ نیچے گہری کھائی میں جا گری۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے دس افراد جاں بحق جبکہ 14 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ مسافر گاڑی کوہ سلیمان سے درازندہ آرہی تھی۔ ایف آر ڈیرہ کے علاقہ کوہ سلیمان سے ایک فلائنگ کوچ جس کی چھت پر بھی سواریاں تھیں، درازندہ آرہی تھی کہ پہاڑ ی علاقہ میں اچانک فلائنگ کوچ کے بریک فیل ہوگئے، جس سے گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی، اور ہزاروں فٹ نیچے گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے کے نتیجے میں 10 مسافر جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے جن میں سے دو افراد کو مقامی افراد نے نکال کر نزدیکی ہسپتال پہنچایا، ڈیرہ سے ریسکیو 1122 کی گاڑیاں بھی جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہیں، تاہم پہاڑی علاقہ ہونے کے باعث امدادی کاروائیوں میں سخت مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ مسافر کوچ مکمل تباہ ہوگئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 582278

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/582278/ڈی-آئی-خان-مسافر-کوچ-کھائی-میں-گرنے-سے-10-جاں-بحق-14-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org