QR CodeQR Code

پیوٹن کی ٹرمپ کو مبارک باد، اب امریکہ کے ساتھ تعمیری مذاکرات ہوں گے، روسی صدر

9 Nov 2016 18:43

اسلام ٹائمز: ترک وزیراعظم بن یلدرم نے بھی ٹرمپ کو مبارک باد دی اور کہا کہ امریکی انتخابات دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات بڑھانے کا موقع ہے۔ نیٹو نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو 2017ء کے نیٹو اجلاس میں خوش آمدید کہنے کا اعلان کردیا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکہ کے نئے صدر منتخب ہونے کے بعد دنیا بھر سے ملاجل ردعمل سامنے آرہا ہے، پڑوسی ملک بھارت کے علاوہ روس بھی میدان میں آگیا اور روسی صدر پیوٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ اب روس اور امریکہ کے درمیان تعمیری مذاکرات ہوں گے۔ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے نومنتخب امریکی صدر کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ بھارت امریکا تعلقات کو بلندیوں پر لے جانے کیلئے ٹرمپ کیساتھ کام کرنے پر خوشی ہوگی۔ ترک وزیراعظم بن یلدرم نے بھی ٹرمپ کو مبارک باد دی اور کہا کہ امریکی انتخابات دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات بڑھانے کا موقع ہے۔ نیٹو نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو 2017ء کے نیٹو اجلاس میں خوش آمدید کہنے کا اعلان کردیا۔ نیٹو چیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے جلد ملاقات کروں گا۔


خبر کا کوڈ: 582344

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/582344/پیوٹن-کی-ٹرمپ-کو-مبارک-باد-اب-امریکہ-کے-ساتھ-تعمیری-مذاکرات-ہوں-گے-روسی-صدر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org