QR CodeQR Code

چوہدری نثار کی علامہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات، ہمشیرہ کی وفات پر اظہار افسوس

10 Nov 2016 20:57

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل سے تعزیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ وہ اظہار تعزیت کیلئے یہاں موجود ہیں، دعا گو ہیں کہ اللہ تعالٰی آپ کی ہمشیرہ کو جنت الفردوس میں جگہ عنایت فرمائے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری سے شکریال میں ملاقات کی ہے اور ان کی ہمشیرہ کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ وہ اظہار تعزیت کیلئے یہاں موجود ہیں، دعا گو ہیں کہ اللہ تعالٰی آپ کی ہمشیرہ کو جنت الفردوس میں جگہ عنایت فرمائے۔ وزیر داخلہ نے مرحومہ کے ایصال ثواب اور لواحقین کے صبر کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔ علامہ ناصر عباس کی جانب سے تعزیت کیلئے آنے پر وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 582738

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/582738/چوہدری-نثار-کی-علامہ-ناصر-عباس-جعفری-سے-ملاقات-ہمشیرہ-وفات-پر-اظہار-افسوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org