0
Thursday 10 Nov 2016 22:48

دہشت گردوں کو مالی معاونت کرنے والے بھی دہشت گردی کی سرپرستی کے زمرے میں آتے ہیں، ثروت اعجاز قادری

دہشت گردوں کو مالی معاونت کرنے والے بھی دہشت گردی کی سرپرستی کے زمرے میں آتے ہیں، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ امن اسی قوم کو نصیب ہوتا ہے جو جنگ کیلئے ہمہ وقت تیار رہے، بھارت کے عزائم کو خاک میں ملیا میٹ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں، بھارت کے پاکستان مخالف بیانات سے پاکستانی عوام میں گہری تشویش پائی جار ہی ہے، اگر بھارت نے پاکستان کے خلاف خودساختہ پروپیگنڈہ بند نہیں کیا تو پاکستانی عوام بھارت کے ہر مکروہ فعل کا پردہ چاک کرنا شروع کردیں گے، پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھ نکالنا جانتے ہیں، دہشت گردوں کو مالی معاونت کرنے والے بھی دہشت گردی کی سرپرستی کے زمرے میں آتے ہیں، کراچی کے پائیدار امن کیلئے رینجرز کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، پاکستانی عوام کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، بھارتی مظالم کشمیری عوام کو اپنی منزل سے دور نہیں کر سکتے، پاکستان میں یا عالمی سطح پر سیاسی حالات کیسے ہی ہوں ہمیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری عوام کی آواز بننا ہوگا، بھارتی مظالم کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کا سلسلہ جاری رکھنا ہوگا، کنٹرول لائن پر بھاری توپوں سے گولہ باری پاکستان پر حملے کے مترادف ہے، مقبوضہ کشمیر بھارتی مظالم بدستور جاری ہیں اور روز بروز ان میں اضافہ ہو رہا ہے، اب تو بھارتی سیاست دان بھی بھارتی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں جبکہ پاکستان میں اس صورتحال پر خاموشی افسوس ناک ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عیادت کیلئے آئے ہوئے پاکستان سنی تحریک سندھ کے صدر نور احمد قاسمی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ بھارتی اشتعال انگیز بیانات کی شدید مذمت کرتے ہیں، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا، اقوام متحدہ کی قرارداد کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہ اور پڑسی ممالک سے دوستی چاہتا ہے، کسی نے پاکستان پر جارحیت کی کوشش کی تو پاک فوج اور ملک کے عوام جارحیت کرنے والوں کا منہ توڑ جواب دیں گے، پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین باصلاحیت فوج ہے جو اپنے فرائض جرأت و بہادری سے ادا کر رہی ہے، بھارتی عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں فوج نے آواز دی تو ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 582775
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش