0
Thursday 10 Nov 2016 23:59

گومل یونیورسٹی کی ترقی میں ڈاکٹر محمد سرور کا کردار قابل ستائش ہے، ریحان ملک

گومل یونیورسٹی کی ترقی میں ڈاکٹر محمد سرور کا کردار قابل ستائش ہے، ریحان ملک
اسلام ٹائمز۔ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی ڈاکٹر محمد سرور گومل یونیورسٹی میں سے مالی، انتظامی، تعلیمی، اخلاقی برائیوں کو ختم کرنے میں دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔ ان کے خلاف احتجاج اور جھوٹا پراپیگنڈہ کرنے والے نہ تو ادارے کیساتھ مخلص ہیں اور نہ ڈیرہ کیساتھ مخلص ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ نواز کے ضلعی صدر ریحان ملک روڈی خیل ایڈوکیٹ نے روڈی خیل ہاؤس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گومل یونیورسٹی جو عرصہ دراز سے قبضہ گروپ کی منفی سرگرمیوں، کرپشن کا شکار تھی، احتساب زدہ لوگ یونیورسٹی کے بڑے بڑے عہدوں پر قابض تھے۔ جنہوں نے اس اداے کو کرپشن کا گڑھ بنانے کیساتھ ساتھ اسے تعلیمی، انتظامی اور اخلاقی طور پر انتہاء درجے کی پستی تک پہنچایا، یہاں پر ماضی میں سیاسی بنیادوں پر تعینات ہونے والے وی سی حضرات نے اس ادارے کی ساکھ کو جہاں ایک طرف تباہ کیا، وہاں انہوں نے غلط اور ضرورت سے زائد بھرتیاں کرکے اسے مالی خسارے میں متبلا کیا۔ جسکے تدارک کیلئے میرٹ پر یہاں ڈاکٹر محمد سرور کو وی سی تعینات کیا گیا۔

ڈاکٹر محمد سرور نے شروع دن سے یونیورسٹی کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے تگ و دو شروع کر رکھی ہے۔ ان کی مخلصانہ کوششوں کو باعث شہر میں موجود شعبہ امتحانات سٹی کیمپس سے شفٹ کرکے مین کیمپس میں منتقل کیا گیا۔ ایچ ای سی نے وی سی کو دو ارب روپے، تین مزید فیکلٹیز کھولنے کیلئے جن میں آرٹس ،2 ماحولیات اور فوڈ نیو کلیئر شامل ہیں دینے کا وعدہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ طالب علموں کے مسائل پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ ان کے ہاسٹلز پر مدتوں بعد کام جاری ہوا ہے، جن میں لکڑی تزیئن و آرئش ،بجلی کاکام قابل ذکر ہے۔ وی سی نے یونیورسٹی میں موجود تمام کرپٹ اور قبضہ مافیا کو کھڈے لائن لگا دیا ہے جسکے باعث وہ منفی تاثر آل پارٹیز کانفرنس کے ذریعے پیدا کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ ریحان ملک ایڈوکیٹ نے کہا کہ ادارے میں نقل کے رحجان کو بتدریج ختم کیا گیا ہے جبکہ انجئیئرنگ ڈیمارنمنٹ میں بھی ایک اور فیکلٹی کھولی جارہی ہے۔ میگا پراجیکٹ میں فزکس ڈیپارنمنٹ اور فیکلٹی آف انجیئرنگ کی تعمیر شامل ہے جبکہ کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ میں کیمیکل سائینسز کا اضافہ کیا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 582789
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش