QR CodeQR Code

وفاقی حکومت نے مجھے عہدے سے ہٹایا ہے جو وفاق کو استحقاق ہے، آئندہ سیاست کرنے کا ابھی سوچا نہیں ہے، عشرت العباد

11 Nov 2016 01:06

اسلام ٹائمز: گورنر ہاوس میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سبکدوش گورنر سندھ نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ مجھے کسی الزامات کی بنا پر ہٹایا گیا ہے، میرے متعلق جو باتیں منسوب کی جارہی ہیں وہ درست نہیں ہیں، گورنر سندھ جسٹس سعید الزماں صدیقی صوبے کی بہتر خدمت کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سبکدوش گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ گورنر کو تبدیل کرنا وفاق کا استحقاق ہے، 14 برس بطور گورنر سندھ صوبے کے عوام کی خدمت کی ہے، ابھی فی الحال آرام کروں گا، آئندہ سیاست کرنے کا ابھی سوچا نہیں ہے، جب اس بارے کوئی فیصلہ کیا تو میڈیا کو آگاہ کردوں گا۔ وہ گورنر ہاوس میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ مجھے کسی الزامات کی بناء پر ہٹایا گیا ہے، میرے متعلق جو باتیں منسوب کی جارہی ہیں وہ درست نہیں ہیں، وفاقی حکومت نے مجھے عہدے سے ہٹایا ہے جو وفاق کو استحقاق ہے، اس فیصلے کو قبول کرتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ 14 برس سندھ کا گورنر رہا، عوامی مسائل بلاتقریق خدمت حل کئے۔ انھوں نے کہا کہ ابھی آرام کروں گا اور ایک کتاب وہ جو میں کہہ نہ سکا لکھوں گا، اس کتاب میں بطور گورنر اپنی 14 برس کے واقعات اور یاداشتوں کو قلمبند کروں گا۔ انھوں نے کہا کہ سیاست کرنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے جب سوچوں گا تو بتادوں گا۔ اس سے سوال کیا گیا کہ آپ پر لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کی جائیں گی تو اس پر گورنر سندھ نے سب ٹھیک ہے میرے بارے میں فکر نہ کریں۔ انھوں نے کہا کہ نئے گورنر سندھ جسٹس سعید الزماں صدیقی صوبے کی بہتر خدمت کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 582804

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/582804/وفاقی-حکومت-نے-مجھے-عہدے-سے-ہٹایا-ہے-جو-وفاق-کو-استحقاق-آئندہ-سیاست-کرنے-کا-ابھی-سوچا-نہیں-عشرت-العباد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org