QR CodeQR Code

گورنر ہاؤس سندھ سے دہشتگردی کی آخری علامت کا بھی خاتمہ ہوگیا، سینیٹر نہال ہاشمی

11 Nov 2016 14:34

اسلام ٹائمز: کراچی میں گورنر ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سینٹر نے کہا کہ پاکستان مخالف لوگوں نے پرویز مشرف دور میں گورنر ہاؤس میں ڈیرہ ڈالا تھا، 14 سال پہلے بانی ایم کیوایم کی جانب سے دہشت گرد تنظیم کا نمائندہ گورنر ہاؤس بھیجا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سینٹر نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ 14 سال پہلے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی جانب سے دہشت گرد تنظیم کا نمائندہ گورنر ہاؤس بھیجا گیا، لیکن آج گورنر ہاؤس سے دہشتگردی کی آخری علامت کا بھی خاتمہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں گورنر ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سینٹر نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ نئے گورنر کا ماضی بے داغ ہے، جسٹس (ر) سعید الزماں اصولی انسان ہیں اور ان کا ماضی بے داغ ہے، نئے گورنر کے آنے سے نہ صرف صوبے کو پُرامن بنانے میں مدد ملے گی، بلکہ سعید الزماں صدیقی بطور گورنر سندھ کی ترقی میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ پاکستان مخالف لوگوں نے پرویز مشرف دور میں گورنر ہاؤس میں ڈیرہ ڈالا تھا، لیکن آج نواز شریف کے چاہنے والے گورنر ہاؤس میں ہیں، 14 سال پہلے بانی ایم کیوایم کی جانب سے دہشت گرد تنظیم کا نمائندہ گورنر ہاؤس بھیجا گیا، آج جمہوریت اور آئین کی پاسداری کی صحیح علامت گورنر ہاؤس میں ہے، آج گورنر ہاؤس سے پاکستان کو نہ ماننے والوں اور دہشتگردی کی آخری علامت کا بھی خاتمہ ہوگیا۔


خبر کا کوڈ: 582846

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/582846/گورنر-ہاؤس-سندھ-سے-دہشتگردی-کی-ا-خری-علامت-کا-بھی-خاتمہ-ہوگیا-سینیٹر-نہال-ہاشمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org