QR CodeQR Code

عظیم صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس پر سندھ بھر میں تعطیل کا اعلان

11 Nov 2016 14:53

اسلام ٹائمز: سندھ حکومت نے عظیم صوفی بزرگ کے 273 ویں عرس کے موقع پر 15 نومبر منگل کے روز تعطیل کا اعلان کیا ہے، جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے ماتحت ادارے اور سرکاری و غیر سرکاری درس گاہیں بند رہیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس پر سندھ حکومت نے 15 نومبر کو صوبے بھر میں تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے عظیم صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے 273 ویں عرس کے موقع پر 15 نومبر منگل کے روز تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 15 نومبر کو صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے ماتحت ادارے اور سرکاری و غیر سرکاری درس گاہیں بند رہیں گی۔ واضح رہے کہ سندھ میں ہر سال 14 صفر کو حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کی مناسبت سے عام تعطیل ہوتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 582848

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/582848/عظیم-صوفی-بزرگ-شاہ-عبدالطیف-بھٹائی-کے-عرس-پر-سندھ-بھر-میں-تعطیل-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org