0
Friday 11 Nov 2016 15:12

سی پیک پہ خیبر پختونخوا کے تحفظات دور کرنے کیلئے احسن اقبال کی پرویز خٹک سے ملاقات

سی پیک پہ خیبر پختونخوا کے تحفظات دور کرنے کیلئے احسن اقبال کی پرویز خٹک سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر کے سی پیک میں مغربی روٹ کے حوالے سے پیدا ہونے والی خدشات کو کورٹ میں چیلنج کرنے کے بعد پشاور میں وزیراعلٰی خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور وفاقی وزیر احسن اقبال کی درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں احسن اقبال نے پرویز خٹک کو مغربی روٹ پر فاسٹ ٹریک پر کام کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے ساتھ ملاقات میں وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پارٹی لیڈرز کااجلاس بلا کر سی پیک پر ان کے خدشات دور کریں گے، جبکہ انہیں سی پیک کے تحت ترقیاتی سکیموں پر عمل درآمد سے بھی آگاہ کریں گے۔ احسن اقبال نے وزیراعلٰی پرویز خٹک کو سی پیک کے مغربی روٹ پر فاسٹ ٹریک پر کام کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر اعلٰی پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ سی پیک کے حوالے سے وفاق کی کمٹمنٹ پر عمل درآمد فاسٹ ٹریک پر ہونا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے تین صنعتی پارک کو سی پیک میں شامل کرنے کی سفارشات بھیجی ہیں، پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ وفاق کی جانب سے سے جو یقین دہانی کی گئی ہے وہ عملی طور پر نظر آنی چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کا مغربی روٹ حصہ ہونا عملی طور پر نظر آنا چاہیئے، اور مغربی روٹ پر وہ تمام سہولیات ہونی چاہئیں جو مشرقی روٹ پر دسیتاب ہوں۔
خبر کا کوڈ : 582854
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش