0
Friday 11 Nov 2016 21:13
حکومت یہ تاثر دینا چاہتی ہے کہ وزیراعظم کا پاناما معاملے سے کوئی تعلق نہیں

حکومتی وزراء اور وکلاء جھوٹ پر جھوٹ بولے جا رہے ہیں، شاہ محمود قریشی

حکومتی وزراء اور وکلاء جھوٹ پر جھوٹ بولے جا رہے ہیں، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمشز۔ پاکستان تحریک انصاف نے پانامہ لیکس سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ میں درخواست کے ساتھ جمع کرائے گئے شواہد کی تفصیلات جاری کر دیں۔ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں آئندہ سماعت سے پہلے مزید شواہد بھی عدالت عظمٰی میں جمع کرائیں گے۔ بنی گالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں 327 صفحات پر مشتمل شواہد پیش کئے جا چکے ہیں، حکومتی وزراء اور وکلا جھوٹ پر جھوٹ بولے جا رہے ہیں، حکومت یہ تاثر دینا چاہتی ہے کہ وزیراعظم کا پاناما معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔ سکیورٹی لیکس کمیٹی کو مسترد کرکے دکان چمکانے کے وزیر داخلہ کے الزام پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر ناصرف کور کمانڈرز کانفرنس میں تشویش کا اظہار کیا گیا، بلکہ آرمی چیف نے بھی وزیراعظم سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ تحریک انصاف کے رہنماوں نے سکیورٹی لیکس سے متعلق قائم تحقیقاتی کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انکوائری کمیٹی کے سربراہ حکمران جماعت سے قریبی مراسم کے باعث شفاف تحقیقات کی اہلیت نہیں رکھتے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر ہم دکانداری کر رہے ہیں تو پھر فوج کیا کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 582957
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش