QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم سندھ کا 18 دسمبر کو حیدر آباد میں تاریخی اجتماع کرنیکا اعلان

11 Nov 2016 22:56

اسلام ٹائمز: علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ دہشت گردی اور کرپشن نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے۔ دہشت گردی کے ہاتھوں اس ملک کا کوئی بھی شہری محفوظ نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے خیر پور ناتھن شاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف فیصل رضا عابدی کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ فیصل رضا عابدی محب وطن شریف شہری ہیں، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کا 18 دسمبر کو حیدر آباد میں تاریخی اجتماع کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور کرپشن نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے۔ دہشت گردی کے ہاتھوں اس ملک کا کوئی بھی شہری محفوظ نہیں ہے، سندھ ایپکس کمیٹی کے اجلاسوں میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث مدارس کی نشاندہی تو کی جاتی ہے, لیکن افسوس کہ ان مدارس کے خلاف تا حال کوئی قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

انہوں نے ایپکس کمیٹی سے دہشت گردی میں ملوث مدارس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سب سے زیادہ ملت جعفریہ کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اب سے کچھ دن قبل کراچی میں مجلس کو نشانہ بناتے ہوئے چار افراد کو شہید کیا گیا۔ کوئٹہ میں دن دیہاڑے بس میں سوار ہزارہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی شیعہ خواتین کو نشانہ بنایا گیا۔ اس ملک کے اندر ظالم اور مظلوم کو ایک ساتھ دیکھا جا رہا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار کالعدم جماعتوں کے سربراہان کے ساتھ ملاقات کرتے ہیں، دہشت گردوں کے ساتھ فوٹو سیشن کیا جاتا ہے۔ جب اس ملک کے وزیر داخلہ ہی دہشت گردوں کیلئے نرم گوشہ رکھیں گے تو پھر امن کی ضمانت کون دے گا۔؟


خبر کا کوڈ: 582977

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/582977/ایم-ڈبلیو-سندھ-کا-18-دسمبر-کو-حیدر-ا-باد-میں-تاریخی-اجتماع-کرنیکا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org