QR CodeQR Code

لاہور، شہری کو 50 لاکھ بھتہ نہ دینے پر قتل کی دھمکی دینے والے 2 ملزم گرفتار

12 Nov 2016 06:50

اسلام ٹائمز: پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزموں میں فاروق اور علی احمد شامل ہیں، جنہوں نے شہری افتخار سے 50 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا، ملزموں کی جانب سے بھتہ نہ دینے کی صورت میں خط کے ذریعے قتل کی دھمکیاں دی گئیں۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور میں ساندہ پولیس نے شہری سے 50 لاکھ روپے بھتہ طلب کرنے والے دو ملزم دھر لئے گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزموں میں فاروق اور علی احمد شامل ہیں، جنہوں نے شہری افتخار سے 50 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا، ملزموں کی جانب سے بھتہ نہ دینے کی صورت میں خط کے ذریعے قتل کی دھمکیاں دی گئیں۔ تاہم پولیس نے ملزموں کو ٹریس کر کے بند روڈ سے گرفتار کر لیا۔ دوران تفتیش ملزموں نے مختلف علاقوں میں ڈکیتی و راہزنی کی متعدد وارداتوں کا بھی انکشاف کیا ہے۔ ملزمان کے قبضہ سے موٹر سائیکل، نقدی اور اسلحہ برآمد کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 583025

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/583025/لاہور-شہری-کو-50-لاکھ-بھتہ-نہ-دینے-پر-قتل-کی-دھمکی-والے-2-ملزم-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org