QR CodeQR Code

سپریم کو رٹ کے فیصلے کے بعد کرپٹ حکمرانوں کا انجام انتہائی عبرتناک ثابت ہو گا، جاوید نیاز منج

12 Nov 2016 09:06

اسلام ٹائمز: فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ضلعی صدر کا کہنا تھا کہ چھوٹے شریف یاد رکھیں ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے، ینگ ڈاکٹرزاور نرسوں کو غلط طریقے سے ہینڈل کیا جارہا ہے، جبکہ دوسری طرف ہزاروں لوگ سڑکوں پر خوار ہو رہے ہیں اور سینکڑوں مریض بھی پریشان ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف فیصل آباد کے ضلعی صدر جاوید نیاز منج نے کہا ہے کہ حکومت جمہوریت کو نقصان پہنچا رہی ہے، سپریم کو رٹ کے فیصلے کے بعد کرپٹ حکمرانوں کا انجام انتہائی عبرتناک ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے حکومت نے کہاں اقدامات کیے ہیں جو عوام کو نظر نہیں آتے، بڑے اور چھوٹے شریف یاد رکھیں ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرزاور نرسوں کو غلط طریقے سے ہینڈل کیا جارہا ہے، جبکہ دوسری طرف ہزاروں لوگ سڑکوں پر خوار ہو رہے ہیں اور سینکڑوں مریض بھی پریشان ہیں، ان مظالم کا حساب تخت لاہور کو دینا پڑے گا، اب وہ وقت زیادہ دور نہیں جب کرپٹ حکمرانوں کو قومی سیاست سے ہمیشہ کیلئے نکال باہر کیا جائے گا۔ انکا کہنا تھا کہ لوٹی گئی قومی دولت کی ایک ایک پائی وصول کی جائے گی۔ عمران خان جلد فیصل آباد کا دورہ کر کے قربانیاں دینے والے کارکنوں کو اعزازی شیلڈز دیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا ان کی تمام تر توجہ صرف مال بنانے پر مرکوز ہے ایسے میں عمران خان قوم کی امیدوں کا مرکز بن چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 583026

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/583026/سپریم-کو-رٹ-کے-فیصلے-بعد-کرپٹ-حکمرانوں-کا-انجام-انتہائی-عبرتناک-ثابت-ہو-گا-جاوید-نیاز-منج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org