0
Saturday 12 Nov 2016 09:27

سرگودہا، چہلم امام حسینؑ پر فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کا حکم

سرگودہا، چہلم امام حسینؑ پر فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کا حکم
اسلام ٹائمز۔ کیبنٹ کمیٹی نے ویڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے انتظامیہ کی جانب سے چہلم امام حسینؑ کے جلوسوں کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق ویڈیو لنک کانفرنس میں کمشنر سرگودہا ندیم محبوب، آر پی او ذوالفقار حمید اور دیگر ڈویژنل اور ضلعی افسران نے شرکت کی۔ کانفرنس میں انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ چہلم کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔ کانفرنس میں یوم عاشور کے موقعہ پر بہترین انتظامات کرنے پر افسران کو شاباش دی گئی اور کہا گیا کہ ڈبل سواری پر پابندی، موبائل فون کی سروس معطل کرنے کیلئے مقامی انتظامیہ اعلیٰ حکام کو پہلے رپورٹ کرے۔
خبر کا کوڈ : 583032
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب