QR CodeQR Code

سرگودہا، چہلم امام حسینؑ پر فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کا حکم

12 Nov 2016 09:27

اسلام ٹائمز: مقامی انتظامیہ کے مطابق ویڈیو لنک کانفرنس میں کمشنر سرگودہا ندیم محبوب، آر پی او ذوالفقار حمید اور دیگر ڈویژنل اور ضلعی افسران نے شرکت کی، ڈبل سواری پر پابندی، موبائل فون کی سروس معطل کرنے کیلئے مقامی انتظامیہ اعلیٰ حکام کو پہلے رپورٹ کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ کیبنٹ کمیٹی نے ویڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے انتظامیہ کی جانب سے چہلم امام حسینؑ کے جلوسوں کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق ویڈیو لنک کانفرنس میں کمشنر سرگودہا ندیم محبوب، آر پی او ذوالفقار حمید اور دیگر ڈویژنل اور ضلعی افسران نے شرکت کی۔ کانفرنس میں انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ چہلم کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔ کانفرنس میں یوم عاشور کے موقعہ پر بہترین انتظامات کرنے پر افسران کو شاباش دی گئی اور کہا گیا کہ ڈبل سواری پر پابندی، موبائل فون کی سروس معطل کرنے کیلئے مقامی انتظامیہ اعلیٰ حکام کو پہلے رپورٹ کرے۔


خبر کا کوڈ: 583032

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/583032/سرگودہا-چہلم-امام-حسین-پر-فول-پروف-سکیورٹی-کے-انتظامات-کا-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org