0
Saturday 12 Nov 2016 15:34

پشاور، نامعلوم افراد کی رکشہ پر فائرنگ سے باپ، بیٹا اور ڈرائیور جاں بحق

پشاور، نامعلوم افراد کی رکشہ پر فائرنگ سے باپ، بیٹا اور ڈرائیور جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے باپ اور بیٹے سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا۔ ذرائع نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کو بتایا کہ پشاور کے نواحی علاقے تیرائی بالا میں مسلح افراد نے ایک رکشے پر فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کر دیا، فائرنگ سے قتل ہونے والوں میں باپ بیٹا اور رکشہ ڈرائیور شامل ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ باپ اور بیٹا عدالت میں پیشی کے لئے رکشے میں جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے انہیں فائرنگ کرکے قتل کر دیا، واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیا اور شواہد اکٹھے کر لئے۔
خبر کا کوڈ : 583169
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش