0
Saturday 12 Nov 2016 17:42

اپنے اوپر کئے گئے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کو شش کروں گا، گورنر سندھ

اپنے اوپر کئے گئے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کو شش کروں گا، گورنر سندھ
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے گورنر جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی سے وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے ملاقات کی اور بطور گورنر سندھ تعیناتی پر انھیں مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر گورنر سعید الزماں صدیقی نے کہا کہ وہ اپنے اوپر کئے گئے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کو شش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اردو کے فروغ نیز قائد اعظم ؒ اور علامہ اقبال ؒ کی تعلیمات کو عام کرنے اور نئی نسل تک پہنچانے کے لئے منظم کو ششیں کی جانی چاہیئے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا کہ قانون و انصاف کے ایوانوں سے طویل تعلق کے باعث جسٹس (ر) سعید الزماں سندھ کے عوام کے مسائل کے حل، شہر کے امن کی بحالی اور قومی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کریں گے۔ عرفان صدیقی نے گورنر کو اپنے زیر اہتمام چلنے والے علمی و ادبی اداروں نیز قائداعظم کے مزار کی آرائش و زیبائش کے حوالے سے بریفنگ دی۔
خبر کا کوڈ : 583194
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش