QR CodeQR Code

انسانیت کے دشمن سفاک دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، جماعت اہلسنّت

12 Nov 2016 23:58

اسلام ٹائمز: درگاہ بلاول شاہ نورانی میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جماعت اہلسنت کراچی کے رہنماؤں کہا کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے عوام کے دلوں سے بزرگان دین کی محبت نہیں نکالی جا سکتی۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت کراچی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری، صوفی حسین لاکھانی، مولانا ابرار احمد رحمانی، مولانا خلیل الرحمان چشتی، مولانا ناصر خان ترابی، مولانا الطاف قادری نے درگاہ بلاول شاہ نورانی میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کے دشمن سفاک دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے جماعت اہلسنّت کے رہنماﺅں نے کہا کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے عوام کے دلوں سے بزرگان دین کی محبت نہیں نکالی جا سکتی۔


خبر کا کوڈ: 583303

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/583303/انسانیت-کے-دشمن-سفاک-دہشتگرد-کسی-رعایت-مستحق-نہیں-جماعت-اہلسن-ت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org