0
Sunday 13 Nov 2016 17:31

لاہور کی مال روڈ پر احتجاجی مظاہرے کرنے پر پابندی لگانے پر غور

لاہور کی مال روڈ پر احتجاجی مظاہرے کرنے پر پابندی لگانے پر غور
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے لاہور کی معروف شاہراہ مال روڈ (شاہراہ قائد اعظم) پر احتجاجی مظاہرے کرنے پر پابندی لگانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ینگ ڈاکٹر کے دھرنے کے باعث گزشتہ روز مال روڈ بلاک کی گئی تو پورے لاہور میں ٹریفک جام رہی جس سے شہریوں کو شدید کوفت کا سامنا کرنا پڑا اور شہری گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہے۔ ذرائع کے مطابق مال روڈ کے تاجروں نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مال روڈ پر احتجاجی مظاہروں سے کاروبار میں خلل پڑتا ہے جن پر پابندی عائد کی جائے۔ دوسری جانب وزیر قانون پنجاب نے بھی اس امر کی تصدیق کی ہے کہ صوبائی حکومت لاہور کی مال روڈ پر احتجاجی مظاہروں پر مکمل پابندی عائد کرنے کیلئے سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ یہ اقدام ٹریفک میں خلل اور شہریوں کو درپیش مشکلات کے پیشِ نظر کیا جائے گا۔ رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کے احتجاج کے دوران میڈیا کا کردار قابلِ تحسین رہا ہے اور میڈیا کی جانب سے ڈاکٹروں کے احتجاج کے دوران عوامی مسائل کی صحیح تصویر پیش کی گئی۔ انکا کہنا تھا کہ مال روڈ پر دھرنوں سے نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے بلکہ اس سے لوگوں کی جانیں بھی ضائع ہوتی ہیں کیوں کہ سڑکیں بند ہونے سے ایمبولینسز کو بھی راستہ نہ ملنے مریض دم توڑ جاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 583459
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش