0
Sunday 13 Nov 2016 18:26
حوثیوں کیطرف سے مکہ مکرمہ پر میزائل حملے کی جسارت مسلمانوں کے ایمان پر حملہ کے مترادف ہے

حرمین شریفین کا دفاع ہمارے ایمان کا تقاضا ہے، امت مسلمہ کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا چاہیے، سردار یوسف

حکومت، فوج اور پاکستانی عوام سعودی سلامتی کو درپیش خطرات میں پہلے بھی ساتھ تھے، آج بھی ہیں اور آئندہ بھی رہینگے
حرمین شریفین کا دفاع ہمارے ایمان کا تقاضا ہے، امت مسلمہ کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا چاہیے،  سردار یوسف
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے ہمارا روحانی تعلق ہے، سعودی عرب امت مسلمہ کیلئے اجتماعیت کا مرکز ہے، سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کی مدد کی اور کر رہا ہے، حرمین شریفین کے دفاع کیلئے ہر قسم کی قربانی دیں گے، حکومت فوج اور پاکستانی عوام سعودی سلامتی کو درپیش خطرات میں پہلے بھی ساتھ تھے آج بھی ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مرکز کے دورے کے موقع پر استقبالیہ سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر نے مرکز اہلحدیث کے دفاتر اور پیغام ٹی وی کا دورہ بھی کیا۔ سردار محمد یوسف نے کہا کہ حوثیوں کی طرف سے مکہ مکرمہ پر میزائل حملے کی جسارت مسلمانوں کے ایمان پر حملہ کے مترادف ہے، حکومت اس کی شدید مذمت کرتی ہے، کوئی مسلمان ایسی جسارت کا سوچ بھی نہیں سکتا، حرمین شریفین کا دفاع ہمارے ایمان کا تقاضا ہے، امت مسلمہ کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا چاہیے، مسلم ممالک کے درمیان دوریوں سے دشمن فائدہ اٹھا رہا ہے، دہشتگردوں کو ملکی ترقی اور استحکام برداشت نہیں ہو رہا، حب میں دہشتگردی کا واقعہ بزدلانہ ہے، عوام کے تعاون سے دہشتگردوں کو شکست دیں گے، ملک میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے مرکزی علماء مشائخ کونسل قائم کر دی گئی ہے، 29 نومبر کو اسلام آباد میں اسکا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے، کونسل ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کے لئے سنگ میل ثابت ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 583487
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش