QR CodeQR Code

سوات اور گردونواح میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے

13 Nov 2016 20:57

اسلام ٹائمز: محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 3.5 اور زمین میں اس کی گہرائی 25 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔


اسلام ٹائمز۔ سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے, تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سوات اور گرد و نواح میں صبح 9 بج کر 36 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کا مرکز مینگورہ سے 23 کلو میٹر شمال کی جانب تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 3.5 اور زمین میں اس کی گہرائی 25 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا, تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 583488

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/583488/سوات-اور-گردونواح-میں-زلزلہ-کے-جھٹکے-محسوس-کئے-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org