0
Sunday 13 Nov 2016 22:49

مثبت معاشی پالیسیوں کے باعث زرمبادلہ کے ذخائرکا بلند ترین سطح پر پہنچنا حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے، ڈاکٹر غوث محمد نیازی

مثبت معاشی پالیسیوں کے باعث زرمبادلہ کے ذخائرکا بلند ترین سطح پر پہنچنا حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے، ڈاکٹر غوث محمد نیازی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون خوشاب کے رہنما اور سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی کامیاب اور مثبت معاشی پالیسیوں کے باعث زرمبادلہ کے ذخائرکا بلند ترین سطح پر پہنچنا حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے، پاکستانی معیشت بھرپور طریقہ سے مستحکم ہورہی ہے، وزیراعظم میاں محمد نوا زشریف کی قیادت میں حکومت بہت جلد پاکستان کو ایشیا کی طاقتور معیشت کے طور پر منوا ئے گی۔ خوشاب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ میونسپل کمیٹی نوشہرہ کی تمام مخصوص نشستوں اور ضلع خوشاب کی میونسپل کمیٹیوں کی 146مخصوص نشستوں پر پاکستان مسلم لیگ ن کے اُمیدواروں کی بلا مقابلہ کامیابی ضلع خوشاب میں پاکستان مسلم لیگ ن کی عوامی مقبولیت کی ٹھوس دلیل ہے، ضلع خوشاب پاکستان مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ ہے جہاں ہر انتخابی معرکہ آرائی میں مسلم لیگ نے کلین سویپ کیا، یہاں کسی دیگر جماعت کو پذیرائی نہیں مل سکتی۔
خبر کا کوڈ : 583567
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش