QR CodeQR Code

اسلام دشمن قوتیں ہماری کمزوریوں سے فائدہ اٹھا رہی ہیں، سردار یوسف

14 Nov 2016 11:02

اسلام ٹائمز: لاہور میں پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کو نقصانات سے دو چار کرنے کیلئے تخریب کاری اور دہشتگردی کی وارداتیں کی جا رہی ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حالیہ دھماکہ بھی انہی سازشوں کا حصہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید نے حرمین شریفین کے دفاع اور مسلم اُمہ میں اتحاد اور یکجہتی کا ماحول پیدا کرنے کے لئے جامع القادسیہ لاہور میں پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس میں حافظ عبدالسلام بن محمد، پروفیسر عبد الرحمن مکی، مولانا فضل الرحمان خلیل، علامہ ابتسام الٰہی ظہیر، حافظ عبدالغفار اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا کہنا تھا کہ فرقہ واریت میں تشدد اور باہمی اختلافات ختم ہونے چاہیے، اسلام دشمن قوتیں ہماری کمزوریوں سے فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کو نقصانات سے دو چار کرنے کے لئے تخریب کاری اور دہشت گردی کی وارداتیں کی جا رہی ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حالیہ دھماکہ بھی انہی سازشوں کا حصہ ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ مکہ مکرمہ پر میزائل حملہ کی کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، پاکستان کے عوام بھی سعودی عرب کیساتھ کھڑے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 583603

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/583603/اسلام-دشمن-قوتیں-ہماری-کمزوریوں-سے-فائدہ-اٹھا-رہی-ہیں-سردار-یوسف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org