QR CodeQR Code

چہلم امام حسینؑ کے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کر لیے گئے ہیں، عثمان گوندل

14 Nov 2016 12:58

اسلام ٹائمز: امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے برداشت اور باہمی تنازعات گفت و شنید سے حل کرنے کے کلچر کو فروغ دینا ہو گا، کیونکہ باہمی مسائل افہام و تفہیم سے حل کرنا اور ہنگامی حالت میں بہترین حکمت عملی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عثمان اکرم گوندل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع بھر میں چہلم امام حسینؑ کے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کر لیے گئے ہیں، تاہم اس سلسلے میں شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے۔ امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے برداشت اور باہمی تنازعات گفت و شنید سے حل کرنے کے کلچر کو فروغ دینا ہو گا، کیونکہ باہمی مسائل افہام و تفہیم سے حل کرنا اور ہنگامی حالت میں بہترین حکمت عملی سے کام لیتے ہوئے دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جانا ہی کامیاب قوموں کی نشانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں امن کی فضا برقرار رکھنے کے لیے تمام مکاتب فکر کے افراد کا تعاون مثالی ہے۔


خبر کا کوڈ: 583647

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/583647/چہلم-امام-حسین-کے-جلوسوں-اور-مجالس-کی-سکیورٹی-لیے-فول-پروف-انتظامات-کر-گئے-ہیں-عثمان-گوندل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org